26 مارچ 2013 - 19:30

یمن میں القاعدہ اور حکومت کے حامی جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: ڈون نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نواز جنگجوؤں نے اتوار کو ابیان صوبے میں باتس کے علاقے پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔
ان کے مطابق، تین دن سے جاری لڑائی کے دوران چھ القاعدہ جبکہ تین حکومت کے حامی جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔ لڑائی کے دوران سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ القاعدہ کے گیارہ اراکین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حکام نے بتایا یمنی فوج حکومت نواز جنگجوؤں کی حمایت کررہی ہے جو “پاپولر کمیٹیز” کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242